مہنگائی بیروزگاری پانی گیس کی لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی نے شہریوں کی چیخیں نکال دی ہیں ،عبدالغنی رند

Spread the love

حب: -نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالغنی رند نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی بیروزگاری پانی گیس کی لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی نے شہریوں کی چیخیں نکال دیے مزدور محکوم عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے سبزی دال گوشت کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء خرد نوش کی قیمتوں میں روز اضافہ ہوتا جارہا ہے پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے تبدیلی سرکار نے عوام کو رسوا کر رکھا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ تحصیل انتظامیہ کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے؟ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی مرکزی کال پر کل بروزِ جمعہ کو ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں کثیر تعداد میں نیشنل پارٹی کے کارکنان اپنی شرکت کو یقینی بنائیں-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے