قدوس بزنجو کا جام حکومت گرانے میں اہم کردار ہے امید ہے وہ ایسی غلطی نہیں کریں گے.. اسلم بھوتانی

Spread the love

لسبیلہ ۔اندھیری رات ختم ہوگئی نئی روشن صبح طلوع ہو چکی ہے مشکلات اور مصائب برداشت کر کے ثابت قدم کھڑے رہنے والوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں ان خیالات کا اظہار لسبیلہ گوادر ۔سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے حب میں اپنے رابطہ کیمپ آفس میں حب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سابقہ صوبائی حکومت میں ہمارے اور ہمارے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ عروج پر رہا بہت سارے سرکاری افسران بھی اس انتقامی کاروائی سے متاثر رہے لیکن اس کے باوجود بھی ہمارے کارکنوں کے قدم نہیں ڈگمگائے میں اپنے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آج ان کی جدو جہد رنگ لے آئی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ صرف عزت چاہتے ہیں سابق وزیر اعلیٰ زراء کو بھی چار چار گھنٹے انتظار کرواتے تھے اور ان کی یہی روش ان کی حکومت کے خاتمے کی وجہ بنی قدوس بزنجو کا جام حکومت گرانے میں اہم کردار ہے امید ہے وہ ایسی غلطی نہیں کریں گے جو جام حکومت کے خاتمے کا سبب بنی انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے بھائی کے حلقوں میں تین سال تک انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ عروج پر رہا امید ہے نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو ہمارے حلقوں پر خصوصی توجہ فرما کر محرومیوں کا ازالہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے