رئیس گوٹھ کیلئے سیوریج سسٹم کیلئے خطیر گرانٹ منظور

Spread the love

کراچی ۔صوبائی مشیر سندھ لیاقت آسکانی ۔پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما رئیس غلام سرور کلمتی ۔رئیس غلام مصطفیٰ کلمتی کی کاوشوں سے رئیس گوٹھ کیلئے سیوریج سسٹم کیلئے خطیر گرانٹ منظور کرلی گئی ہے اور اس دوران یونین کونسل گابو پٹ 1 کے صدر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رئیس عبدالغنی کلمتی ٹیم کو سروے کروارہے ہیں اس موقع پر رئیس عبدالغنی کلمتی کا کہنا تھا کہ رئیس غلام سرور کلمتی ۔رئیس غلام مصطفیٰ کلمتی کی تجویز پر سیوریج سسٹم کیلئے حکومت کی جانب سے فنڈز دیئے گئے ہیں اور صوبائی مشیر سندھ لیاقت آسکانی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فنڈز فراہم کیئے ہیں اور انشاء اللہ رئیس غلام سرور کلمتی کی نگرانی میں جلد ازجلد سیوریج کے کام کو مکمل کرکے عوام کو سہولت سے آراستہ کریں گے اور رئیس غلام سرور کلمتی بہتر انداز میں عوامی مسائل حل کررہے ہیں جبکہ اس موقع پر رئیس اشرف کلمتی بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے