گلوکار فلک شبیر کی اپنی نومولود بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،وڈیو دیکھیں

Spread the love

کراچی..تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ سارا خان اور فلک شبیر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع فلک شبیر نے انسٹاگرام پر دی۔ گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان نے اپنی بیٹی کا نام الیانہ فلک رکھا ہے۔

سارہ خان نے کل ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک اپنی نومولود بیٹی کے کان میں اذان دے رہے ہیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے