عمر شریف کے لیے بھارتی اور پاکستانی اداکا روں کے پیغامات

Spread the love

کامیڈی کنگ اور پاکستان کے لیجنڈ عمر شریف کے انتقال پر دنیا بھر فنکاروں ،اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہا ر کیا جا رہا ہے

بھارتی فلموں کے مشہور مزاحیہ اداکار جونی لیور نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمر شریف نمبر ایک ادکار تھے عمر شریف کا کام بالکل الگ تھا جونی لیور کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف جیسے لوگ ہزاروں سال میں پیدا ہوتےہیں عمر شریف بہت حاضر جواب تھے میری 4سے 5 ماہ پہلےبھی عمر شریف سےبات ہوئی تھی

کپل شرما

‘دی کپل شرما شو’ کے ہوسٹ کپل شرما نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ الوداع لیجینڈ، خدا آپ کی روح کو سکون دے

پاکستان کے نامور کامیڈین سہیل احمد نے کہا کہ عمر شریف بین الاقوامی سطح پر ہمارے جانے پہچانے فنکار تھےعمر شریف کی علالت کے دوران لاہور میں ان کی رہائش گاہ جاتا تھا عمر شریف ایک حساس انسان تھے

جاوید شیخ
اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال کی خبر بہت افسوسناک ہے عمر شریف کامیڈی کا باپ تھا عمر شریف جیسا دوسرا کوئی اداکار نہیں ہوسکتا

دلیر مہندی
بھارتی گلوکار دلیر مہندی کا اپنے وڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ آج بہت ہی دکھ کا دن ہے عمر شریف آج ہم میں نہیں رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے