غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر ‘گلوبل وائس میسج پلیئر تحت صارف وائس میسج سنتے ہوئے مذکورہ چیٹ چھوڑ کر دوسری چیٹ پر جا سکے گے جس سے وہ با آسانی وہاں جواب دے سکیں گے یہ فیچر موبائل اسکرین کے بالکل اوپر دکھائی دے گا جسے آپ جب چاہیں اسے سنتے ہوئے روک اور اسکرین سے ہٹا بھی سکتے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے جس کے بعد یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن اور آئی فون کے بیٹا ورژن کے لیے دستیاب ہوگا۔