شراب خانہ نوٹس ، ماضی میں بھی متعدد بار حب تھانہ سے ایسے فیصلے صادر ہوئے ہیں، لیکن بھتہ میں اضافے کے بعد پھر سے ایس ایچ او صاحبان خاموش ہوجاتے ہیں،مولانہ شاہ محمد صدیقی

Spread the love

حب ، جمعیت علماء اسلام تحصیل حب کی مجلس عاملہ اور تمام یونٹز کی امراء و نظماء کا ایک مشترکہ اجلاس جامع مسجدِ بیت السلام بلمقابل سوک سینٹرحب جمعیت علماء اسلام تحصیل حب کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی منعقد ہوا۔
اجلاس میں تنظیمی اور علاقائ مسائل پر غور وفکر ہوئی جس میں ایس ایچ او حب جناب عطاء اللہ نمانی کی طرف سے وائن اسٹوروں کو جونوٹس دی گئی ہے کہ مسلمانوں کو شراب فروخت کرنا غیر قانونی ہے لہذا مسلمانوں کو شراب فروخت کرنامنع ہے جمعیت علماء اسلام تحصیل حب ایس ایچ او حب عطاء اللہ نمانی کے اس اقدام کو درست اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا ہیکہ یہ توقع ظاہر کی ہے موصوف اپنے اس فیصلے پرعمل در آمد کویقینی بناکر حب کےمسلمانوں کو اس گناہ کبیرہ سے بچائیں گے اور نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہی سے محفوظ کرینگے۔
اجلاس میں یہ بھی کہا کہ ماضی میں بھی متعدد بار حب تھانہ سے ایسے فیصلے صادر ہوئے ہیں اور احتجاج بھی ہوا ہے لیکن بھتہ میں اضافے کے بعد پھر سے ماضی کے ایس ایچ او صاحبان خاموش ہوجاتے لیکن اس دورعطاء اللہ نمانی سے توقع کی جاتی ہے اپنے فیصلے پر قائم رہینگے اور کبھی بھی کسی لالچ اور دباؤ میں نہیں آ ئینگے اور وائن اسٹوروں کو پاپندہ بنائے کہ وہ کسی مسلمان کو شراب فروخت نہیں کرینگے اور قانون کے خلاف ورزی پر اسٹوروں کے خلاف کارروائی کرینگے اور جمعیت علماء اسلام اس اقدام پر ایس ایچ او حب کی پشت پہ کھڑی ہے اور اسکی بھر پور حمایت کریگی۔
اجلاس میں تحصیل حب کے جنرل سیکرٹری مولانا ھدایت اللہ،مولانا محمد سلیمان، مفتی عبدالولی، امیرمحمد کاکڑ، مولانا عبدالغفور، حافظ محمد یونس لانگو، مولانا عبد الکریم ساسولی، مفتی شکیل نورمحمدشہی، نصرالدین کاکڑ، محمد سومار زہری، مولانا عبدالرشید، حافظ حمد اللہ، حافظ نعمت اللہ، امام الدین مری ،مولانا خان محمد ساسولی اور مولانا عزت اللہ کشانی ودیگر شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے