گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی تاریخ میں دوسرا بڑا اور پْر آسائش مسافر بردار بحری جہاز لنگر انداز

Spread the love

.گڈانی۔گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی تاریخ میں دوسرا بڑا اور پْر آسائش مسافر بردار بحری جہاز Antares Expeninceگڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر42 پر لنگر انداز ہو گیاہے ا س بڑے اور پْر تعیش بحری جہاز کا وزن 30ہزار ٹن بتایا جاتا ہے اور جہاز میں عملے سمیت2ہزار سے زائد افراد کے سوار ہونے کی گنجائش موجودہے انٹر اس ایکسپرینینس نامی مسافر بردار جہاز میں سفر کرنے والوں کیلئے ڈبل بیڈ کے 700کمرے،کیسینو،سوئمنگ پولز،تھیٹر سینما گھر،گمیز زون،فٹنس کلب،میڈیکل سینٹر،پارٹی ڈانسنگ ہال سمیت دیگر تمام سہولیات موجود ہیں جو کسی 7 اسٹار ہوٹل میں موجود ہوتی ہیں مذکورہ شپ 1993ء میں اٹلی میں تیار کیا گیا اس بحری جہاز کو 28سالوں تک دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں سفری مدت پوری کرنے کے بعد اسکریپ کرنے کیلئے گڈانی کے شپ بریکر سیٹھ احمدعالم خان نے خریدا ہے اس پر کپتان سمیت موجود عملہ ہے رشین ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے