لاہور۔تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس نے صنعتوں اور مقامی پیداواری یونٹس کو گیس بند کر دی کیا اسے تبدیلی کہا جائے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جا رہا ہے موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہےشہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے