جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور تحصیل حب کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ھےکہ حب ساکران اور گڑانی میں مال مویشیوں میں وبائ امراض کی وجہ سے کئ مال مویشیوں کے مرنے کی شکایات ملی ھے لھذا ڈی سی لسبیلہ افتخار بگٹی اس کا فوری طور پر نوٹس لے لیکر محکمہ لائیو اسٹاک فوری طور پر ھدایت جاری کرے کہ ضلع کے دیگر تحصیلوں کی طرح حب گڑانی اور ساکران میں فوری طور پر موبائل کیمپ لگا کر جانوروں کو ویکسین کرواے تاکہ لوگوں کے مال مویشی موزی امراض سے محفوظ رھے کیونکہ جن لوگوں کا ذریعہ معاش مال مویشی گلہ بانی ھے تاکہ وہ نقصانات سے محفوظ رھے اور امید ھے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فوری طور پر مال مویشیوں کے ویکسین کے عمل کو فوری یقینی بنائنگے