حب ناجائز منافع خوری پر ایک دکان سیل متعدد دکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانہ

Spread the love

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخارِ احمد بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر حب لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد احمد ظہیر کی ہدایت پر تحصیلدار حب محبوب چنال نے تحصیل آفس کے عملے اور لیویز فورس کے ہمراہ حب شہر میں سبزی و مچھلی فروشوں سمیت دیگر دکانداروں سے سرکاری نرخ نامے چیک کئیے اس موقع پر گاہکوں سے دکانداروں کی جانب فروخت کی گئی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں معلوم کی جبکہ سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتیں وصول کرنے اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر ایک دکان سیل جبکہ دیگر متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد کیا تحصیلدار نے سبزی و مچھلی فروشوں ودیگر دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے پر من وعن عمل درآمد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت جاری کی اس موقع پر نائب رسالدار لیوز فورس یارمحمد برفت بھی ان کے ہمراہ تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے