ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ کی بے مثال کارکردگی قوم کے لیۓ باعث فخر ہے

Spread the love

کوئیٹہ 6 دسمبر ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ائر وائس مارشل ضعیم افضل ائر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائر کمانڈ نے یہاں ملاقات کی ائر وائس مارشل نے ائیر چیف کی جانب سے وزیر اعلئ کا منصب سنبھالنے پر میر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکباد دی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور پاک فضائیہ کی صوبے میں جاری تعلیمی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی ائر وائس مارشل نے اس حوالے سے وزیراعلئ کو تفصیلات سے آگاہ کیا ملاقات میں پاک فضائیہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقعوں کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ائر وائس مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم و ہنر اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقعوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ مکران میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کا قومی فریضہ سر انجام دے رہی ہے اور پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی جہاز کے زریعہ امدادی سامان گوادر پہنچایا گیا ہے
وزیراعلئ نے زمانہ جنگ اور امن میں پاک فضائیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ کی بے مثال کارکردگی قوم کے لیۓ باعث فخر ہے وزیراعلئ نے کہا کہ پاک فضایئہ نے اپنی شاندار کارکردگی سے ہمیشہ دشمن ملک کو ہر محافظ پر سبق آموز شکست دی ہے وزیراعلئ نے بلوچستان میں تعلیم اور دیگر شعبوں میں گرانقدر معاونت کی فراہمی پر پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر یادگاری شیلڈ کا تبادلہ بھی کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے