گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سٹی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور سڑکوں کی خستہ حالی پر گہری تشویش کا اظہار
کوئٹہ ،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حافظ شوکت علی سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں ایسی سڑکیں بھی ہیں جن پر پچھلے دس پندرہ سال سے مرمت کی کسی نے زحمت بھی نہیں کی گئی کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ اور پارکنگ کی صورتحال نے عام شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے صوبائی اسمبلی سے ایوب اسٹیڈیم اور شہباز ٹاون سے بےنظیر بھٹو لیڈیز پارک تک گھومنے والے گائوں اور بچھڑوں کا فوری طور پر تدارک کیا جائے
ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ ہر بڑے پلازہ اور شاپنگ سینٹر کے مالکان کو تعمیر سے پہلے کار پارکنگ کا بندوبست کرنے کا پابند بنایا جائے یہ ہماری اجتماعی بےحسی ہے کہ ہم اکیسویں صدی کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی درختوں کو ری سائیکل کیے ہوئے پانی کا بندوبست نہ کر سکے. گورنر بلوچستان نے شہر کی صفائی ستھرائی اور ماحول کی بہتری کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے, سٹریٹ لائٹس، ٹریفک سیگنلز بحال کرنے اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی.