وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گوادر میں ادادرہ ترقیات گوادر کے تحت تعمیر ہونے والی گرینڈ جامع مسجد کا افتتاح کیا یہ مسجد 122 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے جس میں سات ہزار افراد بیک وقت نماز ادا سکتے ہیں مسجد کا کل ایریا 5 .2 ایکڑ پہ محیط ہے جبکہ اس مسجد میں الائیڈ فیسیلیٹیز پر 797. 42 لاگت آئی ھے وزیراعلئ نے مسجد کے افتتاح کے موقع پر دو رکعت نوافل شکرانہ بھی ادا کیۓ قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے سنگار ہاؤسنگ اسکیم فیز 1 کیلئے انفراسٹرکچر اور سیوریج لائن کے تعمیراتی کام کا افتتاح بھی کیا رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی اور چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا بھی اس موقع پر موجود تھے