سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ نے خزانہ آفس سول سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری لگائی-وزیر خزانہ نے کھلی کچہری کے دوران حاجی نور محمد دمڑ نے زیارت ہرنائی کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا-وزیر خزانہ نے کھلی کچہری میں سینکڑوں لوگوں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے -وزیر خزانہ نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں -وزیر خزانہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے ہوں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گا-لوگوں کے مسائل کے حل میں تاخیر قعطاً برداشت نہیں۔عوام کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔پسماندہ عوام کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے-جن کی ماضی میں کوئی نہیں سنتا تھا آج میں ان کا وکیل ہوں -انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے – میرا رشتہ عوام سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے – ہم ذاتی نمائش پر نہیں بلکہ صرف کام پر یقین رکھتے ہیں – دعوے کم اور کام زیادہ کئے ہیں۔