ہائیٹ //ایس ایس پی لسبیلہ ایوب خان اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر اورڈی ایس پی سرکل یونس رضاء کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او ہائیٹ جواد حیدر نے اپنے پولیس ٹیم کےہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئےملزم وزیر ولد عبدالللہ قوم رند بلوچ سکنہ دارو ہوٹل کو گرفتار کرکے ملزم سے ایک ضرب ٹی ٹی پسٹل اور مختلف وارداتوں میں چھینے ہوئے 5 موبائل فون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری۔