لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس کے زیر اہتمام حبیب بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز

Spread the love

لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس کے زیر اہتمام حبیب بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ۔جس میں فٹ بال، کرکٹ، بیڈمنٹن ،والی بال، رسہ کشی سمیت انڈور گیمز کھیلے جائیں گے ۔افتتاحی میچ لوامز ایمپلائز کے مابین کھیلا گیا۔افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایگریکلچر فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر تیمور خان، فیکلٹی آف منیجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر حسین بخش مگسی، حبیب بینک لمیٹڈ لوامز برانچ کے منیجر جنید نواز مینگل ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس عطااللہ جتک، اسپورٹس آفیسر جنید خان ،اسسٹنٹ اسپورٹس آفیسر شیرافضل مری سمیت اساتذہ کرام آفیسران اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے. فیسٹیول کے آغاز پر اسپورٹس کمپلیکس کو جھنڈو اور بینر سے سجایا گیا تھا جبکہ طلبہ و طالبات کی جانب سے بلوچی، پشتو ،پنجابی اور سندھی کلچر شو پیش کیا گیا ۔اس سے پہلے اسپورٹس فیسٹیول کے تحت فوڈ گالا کا بھی انعقاد کیا گیا ۔جس میں جامعہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات نے فوڈز سمیت کتابوں کے مختلف اسٹالز لگائے تھے۔ اسٹالز پر مختلف اقسام کے کھانے پینے کی اشیاءکا اہتمام کیا گیا تھا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے رجسٹرار ڈاکٹر احمد نواز کھوسہ ،سمیت مختلف فیکلٹی کے ڈینز کے ساتھ لگائے گئے اسٹالز کا وزٹ کیا اور طلبہ و طالبات کی محنت اور لگن کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبا وطالبات کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں. انہوں نے اسپورٹس فیسٹیول منعقد کرنے پر اسپورٹس سیکشن کو مبارکباد دی اور اور تعاون پر حبیب بینک کے انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے