لیویز فورس خضدار کی اہم کارواٸی باغبانہ سے اغواہ ہونے والا لڑکی کرخ سے بازیاب دو اغواہ کار گرفتار
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز باغبانہ ایریا سے ایک لڑکی کو اغواہ کیا گیا تھا جسکا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزٸی و اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد جان جمالدینی نے ہر صورت میں اغواہ کاروں کو گرفتار اور مغوی کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کیا
ناٸب تحصیلدار حبیب گچکی لیویز انچارج عبدالمالک کے نگرانی میں لیویز فورس نے ملزمان کا سراغ لگایا اور ملزمان کا پھیچا کرتے ہوۓ ونگو ایریا سے آلٹو کار نمبر AZQ 502 کو روکا اور مسمات و کو بازیاب کرکے دو اغواہ کار عبدالستارولدمحمد صادق سکنہ میہڑ اور محمد امیرولد محمد صدیق سکنہ لاڑکانہ کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کیا
ڈپٹی کمشنر خضدار و اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے لیویز فورس چھاپہ مار ٹیم کو بہترین کارواٸی پر داد دی اور انکے کارکردگی کو سراہا
لیویز فورس خضدار عوام کی جان و مال کا محافظ ہیں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارواٸی کی جاٸیگی