غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد عارضہ قلب کے باعث اسپتال منتقل ہو گئے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاتیرمحمد کو اسپتال کے امراض قلب کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے مہاتیر محمدکی بیٹی مرینامہاتیر کے مطابق مہاتیر محمد کی حالت بہتر ہے ان کی بیٹی نے مہاتیر محمدکی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی
واضح رہے کہ دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے مہاتیر محمدکا پہلا ہارٹ بائی پاس 1989 اور دوسرا 2007 میں ہوا تھا