حب سٹی اور حب صدر تھانوں کے ایریاز میں منشیات کے اڈوں پر کاروائیاں ہونی چاہیئے.علی اصغر چھٹہ

Spread the love

ہائیٹ تھانہ ایریا غریب آباد میں ایس ایچ او جواد حیدر بخش کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی بھترین اقدام ہے حب سٹی اور حب صدر تھانوں کے ایریاز میں منشیات کے اڈوں پر کاروائیاں ہونی چاہیئے
ان خیالات کا اظہار منشیات مٹاؤ نسل بچاؤ تحریک حب کے متحرک رہنماء سابق کونسلر حب علی اصغر چھٹہ نے اپنا ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا
علی اصغر چھٹہ نے کہاکہ ہائیٹ تھانہ ایریا غریب آباد اور حب سٹی ایریا میں ایک عرصہ دراز سے منشیات فروشوں نے اپنے اڈے قائم کررکھے ہیں لیکن پولیس انکے خلاف مؤثر کاروائیاں کرنے سے گریزاں اور کمزور ہے ایس ایس پی لسبیلہ کو منشیات فروشوں کے خلاف مزید ٹھوس اقدامات کرنے سمیت متعلقہ تھانیداروں کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر حوصلہ افزائی کرکے بھرپور ساتھ دینا چاہیئے ممکن ہو ہائیٹ تھانہ ایریا غریب آباد میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے ہاتھ قانون سے لمبے ہو اور مقتدر ہستیوں تک ہو شرافت کے سرٹیفیکیٹ حاصل کردہ بااثر منشیات فروش اور انکے سرپرست موجودہ ایس ایچ او ہائیٹ تھانہ حب کو ہٹانے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کرسکتے ہیں
جبکہ ہائیٹ تھانہ ایریا سمیت حب سٹی اور حب صدر تھان کے ایریا میں بھی منشیات کے اڈوں پر پولیس کو سخت کارروائیاں کرنی چاہیئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے