ذرائع کے مطابق پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا ہے محمد خراسانی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ترجمان تھا محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا تھا دہشتگرد محمد خراسانی پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا،