آرسی ڈی روڈ پر ناجائز تجاوزات گرانفروشی اور مضر صحت گٹکا اور ماوے کے خلاف کاروائی

Spread the love

حب۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی اسسٹنٹ کمشنر محمد احمد ظہیر کی ہدایت اور تحصیلدار حب محبوب چنال کی نگرانی میں اسسٹنٹ اے سی آفس مرتضیٰ شیخ میونسپل کارپوریشن حب کے افیسر عرفان اور لیویز حب کے نائب رسالدار بہار علی نے لیویز فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ حب شہر کا گشت کیا اس دوران انہوں نے مین آرسی ڈی روڈ پر ناجائز تجاوزات گرانفروشی اور مضر صحت گٹکا اور ماوے کے خلاف کاروائی عمل میں لائیمین آر سی روڈ سے پتھاروں اور ریڑھیوں کو ہٹایا اور گرانفروشی کرنے والے دکانداروں اور ہوٹل مالکان پر جر مانے عائد کئیے اور بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا اور ماوا بھی برآمد کیا بعد ازاں برآمد شدہ مضر صحت گٹکا اور ماوے کو تلف کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے