مری میں جانبحق ہونے والے اے ایس آئی نوید سے آخری بات کیا ہوئی ان کے کزن بتاتے ہو ئےروپڑے

Spread the love

اسلام آبا د ،تفصیلات کے مطابق سانحہ مری میں اہلخانہ کے ساتھ جاں بحق ہونے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکار نوید اقبال کے کزن طیب گوندل کی نوید سے آخری بات کیا ہو ئی بتا تے ہو ئے طیب زاروقطار روپڑے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہو ئے طیب گوندل نے بتایا کہ ’نوید اقبال اپنی تین بیٹیوں، ایک بیٹے، بہن، بھانجی اور بھتیجے کےساتھ تھے نوید اپنی گاڑی سے گئے تھے جبکہ ہم لوکل ٹرانسپورٹ میں تھے طیب نے بتایا کہ نوید نے چھ شام چھ بجے کال کرکے بتا یا کہ وہ پھس گئے ہیں نوید سے میرا رابطہ آخری بار صبح 4 بجے ہوا جس میں نوید نے مجھ سے سی پی او ساجد کیانی کا نمبر مانگا طیب گوندل کا کہنا تھا کہ ’جی ٹی روڈ اور موٹروے نیچے سے کلیئر تھی مگر جہاں سے برفباری شروع ہوئی وہاں شدید ٹریفک کا سامنا کرنا پڑا میں نے ایس ایس پی ٹریفک سے بھی رابطہ کیا ’انتظامیہ کو لائیو لوکیشن بھیجی تھی مگر کوئی مدد نہ آئی‘طیب نے بتایا کہ نوید اقبال دل کے مریض تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے