شہری سہولتوں میں اضافے کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے ۔وزیراعلئ بلوچستان

Spread the love

کوئٹہ ،وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے سنئیر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی ملاقات کی انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور سمیت ترقیاتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سنئیر صوبائی وزیر نے وزیراعلئ کو اپنے محکمے کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور کارکردگی سے آگاہ کیا وزیراعلئ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے محکمہ بلدیات کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ سنئیر صوبائی کی سربراہی میں بلدیاتی اداروں کی کاردگی میں نمایاں بہتری آنا نہایت خوش آئند ہے ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور بلدیاتی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر بھی بات چیت کی گئی دونوں رہنماؤں کا صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے جلد از جلد انعقاد پر اتفاق کی گیا سنئیر صوبائی وزیرنے و زیراعلئ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے