اسلام آباد، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے افغان طالبان بات کر رہے تھے لیکن ان کی شرائط سخت تھیں جس کی وجہ سے بات آگے نہ بڑھ سکی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی نے خودجنگ بندی کی شرائط توڑیں وزارت داخلہ نے مسلح افواج کو اور آئی جیزکو الرٹ رہنےکی وارننگ دی شیخ رشید نے کہا کہ چھوٹے موٹے گروپ پاکستان میں دہشت گردی کی فضا بنانا چاہتے ہیں۔