اوتھل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ 3 بچے جاں بحق ماں اور باپ زخمی,تینوں بچے مقامی قبرستان میں سپردخاک

Spread the love

اوتھل ۔حالیہ بارشوں کے باعث موضع دیرجا گوٹھ شفیع ماوتھل کے دیرجا گوٹھ شفیع محمد میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق جبکہ ماں اور باپ زخمی ہوگئے ایدھی ٹرسٹ بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں . زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا تینو ں بچوں کی نماز جنازہ مولوی۔اسماعیل شاہوک نے پڑھائی اور تینوں بچوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا اس دوران ہر آنکھ اشکبار تھی اور نماز جنازہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت وڈیرہ محمد حسن جاموٹ ۔وڈیرہ شاہنواز حسن جاموٹ ۔وڈیرہ رحیم بخش جاموٹ ۔وڈیرہ نیک محمد جاموٹ ۔وڈیرہ کریم بخش شاہوک ۔عبداللہ شاہوانی ۔حاجی محمد حسین جاموٹ ۔حاجی اکبر جاموٹ ۔محرر ہاشم شاہوک۔حبیب اللہ جاموٹ ۔محمد یوسف جاموٹ ۔صحافی رفیق تبسم ۔صحافی پیربخش کلمتی ۔امام بخش جاموٹ ۔اکبر جاموٹ ۔عثمان شاہوک ۔جلال شاہوک ۔خلیفہ حسن برہ ۔خیر محمد شاہوک ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے تعزیت و فاتحہ خوانی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے