تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزٸی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی کیپٹن (ر)صدام حسین خاصخیلی کی نگرانی میں ایس ایچ او اوتھل جواد حیدر کی اپنے ٹیم کے ہمراہ کراچی اسٹاپ پر کامیاب کارواٸی کرتے ہوٸے کوٸیٹہ سے کراچی جانے والی ٹوڈی کار نمبرAFR2020کے خفیہ خانوں میں چھپاٸی گٸی145 کلو دو سو گرام اعلیٰ کوالٹی کا چرس برآمد کرکے ایک ملزم جیلانی ولد فیرو جان قوم اچکزٸی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
اس موقع پر ایس ایچ او اوتھل جواد حیدر نے کہا کہ منشیات فروشوں کے لیے اوتھل پولیس نے گہرا تنگ کردیا ہے منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸیاں جاری رہیں گی