یوریاکھاد کی اسمگلنگ, سخت ہدایات جاری

Spread the love

یوریاکھاد کی اسمگلنگ ھر صورت روکی جائے گی۔ چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق


کوئٹہ ۔پاکستان کسٹمز کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق۔ چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق نے ایک افشیل لیٹر کے ذریعہ تمام افسران اور اسٹاف کو یوریاکھاد کی اسمگلنگ کے روک تھام کے لئے سخت ہدایات جاری کردیں جاری کی جانے والی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تمام کسٹمز چیک پوسٹوں اور کسٹمز اسٹیشنز پر چیکنگ کا نظام کو مزید سخت کریں ھر کنسانئنمنٹ پر سخت نظر رکھی جائے ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تمام اعلی افسران اچانک کسٹمز چیک پوسٹوں اور اسٹیشنوں پر وزٹ کیا کرے اور اپنی نگرانی میں سامان کی چیکنگ کو یقینی بنائے جبکہ دیگر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں خصوصا یوریاکھاد کے اسمگلنگ کے معاملے میں ان عناصر کو بھی تنبیہ کی جو اس گھناونے عمل میں ملوث ہیں ۔ اور انھیں دور رہنے کو کہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے