کوئٹہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی معاہدہ اپوزیشن کے ساتھ نہیں ہوا ہے مجھے لانے والے اپوزیشن نہیں بلوچستان عوامی پارٹی کے ممبران ہیں اپوزیشن سے کوئی 24 نکات کا معاہدہ نہیں ہوا ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پارٹی کا صدر نہیں ہوگا ان کہا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے صدر کا امیدوار نہیں ہوں وزیر اعلیٰ اگر پارٹی صدر ہو تو وہ زیادہ پاور میں آجاتاہے پارٹی کا صدر ورکرز منتخب کریں جو وزیر اعلیٰ پر پریشر دے