حب کو ضلع بنانے کی تجویز اگر قدوس بزنجو کی تھی توسردار صالح بھوتانی کو اس کے خلاف اقدامات کرنے چاہیے لسبیلہ میں اس کے خلا ف بڑا احتجاج ہوگا ،جام کما ل خان

Spread the love

اوتھل۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی نے اوتھل ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بلاول بھٹو سے ذاتی تعلقات ہیں بلوچستان عوامی پارٹی میں ہوں اور رہوں گاپارلیمنٹیرینز کو آپس میں بہتر تعلقات قائم کرنے چاہئیں ملک میں مہنگائی کے خاتمے کے لئے منیجمنٹ اور گوررننس کے اسٹریکچر کو بہتر کرنا ہوگاجام کمال خان کا کہنا تھا کہ اسی طرح رہا تو اگلے پانچ برسوں میں بھی بہتری نہیں ہوگی بلدیاتی نظام کو جلد بحال کرنا چاہئے تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں ہم نے حکومت ساڑھے تین سال چلائی اس دوران کسی نے بھی ذاتی مفاد کے لئے سی ایم ہاوس کو استعمال نہیں کیا ان کا کہنات تھاکہ ریکوڈک کے حوالے منعقدہ اجلاس میں نہیں تھا اس حوالے سے وہ ہی بتائیں گے کہ کیا معاملات طے پائے ہے حب کو نیا ضلع بنانے پر جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اورماڑہ کی تقسیم ہوئی اب باقی مانندہ علاقے کی تقسیم کی اجازت نہیں دی جاسکتی مجھے امید ہے کہ یہ تجویز سردار محمد صالح بھوتانی کی جانب سے نہیں دی گئی ہوگی اگر یہ تجویز وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے تھی تو اس کے خلاف سردار صالح بھوتانی کو بھی اقدامات کرنے چاہئیں ایک گلدستے کی مانند ہے یہ لسبیلہ کی شکل میں ہی خوبصورت ہوگااور سپریم کورٹ تک ہم جائیں گے ان کہا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کے مسائل کا حل منیجمنٹ اور گوررننس کے اسٹریکچر کی بہتری سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے ایک سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ ندرونی اختلافات ہر پارٹی میں ہوتے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی میں بھی رہے لیکن لوگوں نے کھل کر تحفظات ظاہر کیئے انہیں ہم نے بہتر موقع فراہم کیاجام بھوتانی کے درمیان کوئی سرد جنگ نہیں کچھ اقدامات کی بنیاد پر ہمارے اور ان کے درمیان دوریاں ہوئی ہمیں چاہئے کہ لسبیلہ کے وسیع تر مفاد اور لسبیلہ کی بقاء کے لیئے خدمات سرانجام دیں:وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نہیں بلکہ انکے ارد گرد گھومنے والے لوگ وزیراعلیٰ محسوس ہورہے ہیں موجودہ صوبائی کابینہ کا ضلع لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنا نامناسب ہے ان کاکہنا تھا کہ اس ایجنڈے کو ہم مسترد کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے