ایس ایچ او نیوکچلاک روزی خان شیرانی کے مطابق کچلاک کے علاقے جلوگیر کے مقام سے دو دن پہلے ایک خاتون کی لاش ملی تھی جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ، جس کی بعد میں شناخت امبرین شاہوانی کے نام سے ہوئی تھی
مقتولہ کے بھائی اسفندریار نے قتل کا مقدمہ اپنے بہنوائی کمال الدین اچکزئی کے خلاف درج کرایا ہے ، ملزم کی گرفتاری کے گزشتہ رات ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، ایس ایچ او نیوکچلاک کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ہی مقتولہ کے شوہر کو گرفتارکرلیا جائے گا