ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے مختصر تحریری حکم نامہ جاری کیا حکم نامہ کے تحت مجرم ظاہرجعفر کو سزائے موت اور دیگر دفعات کے تحت بھی سزائیں سنائی گئی مجرم ظاہر جعفر کو دفعہ 364 پر 10 سال سزا قید اور ایک لاکھ روپےجرمانہ کی سزا بھی سنائ گئی جبکہ دفعہ 342 کے تحت ایک سال قید با مشقت کی سزا بھی سنائی گئی ہے
جعفر کو جنسی زیادتی پر 25 سال قیداور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ ظاہرجعفر کو عدالتی کاروائی کےاخراجات کی مد میں 5 لاکھ روپے مدعی کو دینے کا حکم دیا اس کے علاوہ مالی اورچوکیدار کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئ جبکہ ظاہر جعفر کے والدین کو کیس سے بری کردیا ہے۔