صحت مند سمندری ماحولیاتی نظام معاشرے کے لیے اہم ہے,ڈائر یکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز

Spread the love

پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیر اہتمام لسبیلہ یو نیورسٹی آف ایک لیکچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں سمندری ماحولیاتی نظام اور تحفظ کے موضوع پر ایک روزہ مینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے پیٹرن چیف بریگیڈیر امور حنیف ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز تھے۔ ڈائر یکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹراینڈ میرین سائنسز اور میرین سائنسز ڈیپارٹمنٹ کراچی یونیورسٹی کا اس پروگرام کے انعقاد میں تعاون کو سراہتے ہوئے افتتاحی کلمات میں کہا جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ سمندری ماحولیاتی نظام بہت سارے وسائل فراہم کرتا ہے جو کہ ہمارے معاشرے کے لئے فائدہ مند ہے اور دنیا کی آبادی کا ایک اہم حصہ بقا اور بہبود کے لیے سمندروں اور ساحلوں پر گہرا انحصار کرتا ہے ۔ صحت مند سمندری ماحولیاتی نظام معاشرے کے لیے اہم ہے کیونکہ وہ خوراک کی حفاظت ، مویشیوں کے لیے خوراک ،ادویات کے لیے خام مال تعمیراتی ریت ، ساحلی کٹاؤ اور سیلاب کے خلاف قدرتی دفاع میں مددفراہم کرتے ہیں ۔ تمام اسپیکرز نے اس بات پر زور دیا کہ صحت مند سمندری ماحولیاتی نظام ہمارے معاشرے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے، جو کہ ہمارے ملک کی ترقی کے لئے بہت اہم ہے تا کہ ہماری آنے والی نسلیں ایک خوشحال زندگی گزارسکیں ۔

ڈائر یکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے تمام اسپیکرز ،سول ،معززین علاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، اسٹوڈنٹس اور میڈیا ٹیم کا شکر یہ ادا کیا۔ اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ زسمندری ماحولیاتی نظام اور اس کے تحفظ کے لئے ہرممکن کوشش کرتی رہے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے