ممبئی بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری ازدواجی زندگی کچھ مسائل کا شکار تھی جس کی وجہ سے ہم نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی ایک دوسرے کے لیے کھڑے رہتے ہیں اور کام بھی کر رہے ہیں ادکارائوں سے شادی کے متعلق خبروں کے بارت میں ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی کرن کے ہوتے ہوئے میری زندگی میں دوسری خاتون تھیں نہ ہی اب میں کسی کے ساتھ ہوں ان کا مزید کہناتھا کہ اپنا کیریئر بنانے کی وجہ سے فیملی کو وقت نہ دیا جس کا افسوس ہے واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عامر خان اور کرن راؤ نے ایک مشترکہ بیان میں اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا