حب سٹی پولیس اور صدر پولیس کی مشترکہ کاروائی

Spread the love

حب ۔ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ہدایت ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیرنگرانی ایس ایچ او حب صدر اور ایس ایچ او حب سٹی پولیس نے اعلی الصبح جرائم پیشہ افراد کے ہائیٹ تھانے کے حدود میں مشترکہ کریک ڈاؤن کیا ہائیٹ ایریا پولیس کو ڈکیت گروپ دیکھ کر فائرنگ کردی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کرکے دو ڈکیت گرفتار کرلیا ان دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ڈکیتوں کے قبضے سے ایک دوعدد ٹی ٹی پسٹل برآمد بمعہ راونڈ برآمد ہوا ملزم حب اور ہائیٹ کے علاقوں مختلف ڈکیتی کے واردتوں میں ملوث رہے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
جبکہ کریک ڈاؤن آپریشن میں ایک ملزم سے کلاشنکوف برآمد کرکے گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ملزم سے مزید تفتش جاری ہے ۔

ڈی پی او لسبیلہ دوستین دشتی کے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کو شہر میں جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس اہم ٹاسک دیا ہے ۔ حب شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا گیا ہے ہے حب شہر کا امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے