متحدہ اپوزیشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نہ کہا کہ اپنے سیاسی مفادات پر ہم نے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دی ہے آج کے دن ہم ایسی سیاست کا آغاز کرنا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں سیاسی اختلافات ختم کرکے آگے بڑھیں ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے اس سفر میں اب متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ہے گزشتہ اسمبلی میں ہماری 26 نشستیں تھیں جن کو 7 کردیا گیا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے یہ حقیقی معاہدہ ہے، یہ کوئی جعلی خط نہیں ہے شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دے کر نئی روایات قائم کرسکتے ہیں
ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور پاکستان کی ترقی کے لیے اچھا فیصلہ کیا ہے پاکستان کی ترقی کے لیے اب مل کر محنت کرنی ہے
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے ساتھ پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کردیا جبکہ اپوزیشن سے معاہدے پر دستخط کیے