ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی سے ایدھی بلوچستان کے انچارج معروف سماجی کارکن ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کی ملاقات

Spread the love

اوتھل ۔ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی سے ایدھی بلوچستان کے انچارج معروف سماجی کارکن ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کی ملاقات ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کو انسانیت کی خدمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی فاونڈیشن کی خدمات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے اور ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی ایک مرد مجاہد ہیں جو ہر وقت انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں جبکہ اس دوران ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی نے بھی دوستین دشتی کو ضلع لسبیلہ میں بطور ایس ایس پی لسبیلہ تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ انشاء اللہ مل جل کر انسانیت کی خدمت کا دائرہ وسیع کریں گے اور ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں بڑھتے ہوئے منشیات کے رحجان کو فوری طور پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں اور ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد علاقائی معززین کا ایک اجلاس بلاکر ضلع لسبیلہ سے مکمل منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا اور عوام کے تعاون سے ہی ہم معاشرے کو منشیات جیسے خطرناک مرض سے پاک و صاف بنا سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے