ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی شہر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی نے اپنی پولیس پارٹی حوالدار حسین جاموٹ عطا اللہ سیاں اے ایس آئی شریف چنا اکبر رونجھو کے ہمراہ بڑاباغ چوک پرکاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش دھنی بخش ولد کریم بخش ساکن محلہ چوٹکی بیلہ کے قبضے سے. 1 کلو 30 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش شروع کر دی۔ ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی نے کہا کہ اسی طرح بیلہ میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کر کے بیلہ شہر کو جرائم اور منشیات سے پاک کرینگے۔