لاہور ،تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے الفلا ح سے 10 روز قبل لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے لاہور کے رہا ئشی سے نکا ح کر لیا میڈیا رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کے نکاح کی کاپی کراچی پولیس کو مل گئی دعا زہرہ نے لاہور کے رہائشی ظہیر احمد نامی نوجوان سےنکا ح کیا ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ڈاکٹر عابد خان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی پولیس کی جانب سےلڑکی کا نکاح نامہ فراہم کیاگیا، پولیس نکاح نامے پر ایڈریس سے لڑکی کو تلاش کر رہی ہے جس کے بعد ہی اصل حقائق سامنےآئیں گے ٹیمیں تشکیل دیدیں ،لڑکی کوجلد تلاش کرلیں گے کراچی پولیس حکام کو دعا زہرہ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے