تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 3 اپریل کی کارروائی پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا 7 اپریل کو سپریم کورٹ نے 3 اپریل کے ڈپٹی اسپیکر اور صدر اور وزیراعظم کے تمام احکامات کالعدم قرار دے کر اسمبلی بحال کردی