Spread the love

پنجگور//ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کااجلاس ڈپٹی کمشنر افس میں منعقد ہوا جس میں ایف سی پولیس لیویز حکام سمیت ایجوکیشن ہیلتھ اور ل ال پارٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس، میں امن وامان ہیلتھ ایجوکیشن اور دیگر مسائل زیر بحث ائے اس دوران کمیٹی نے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کیا ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ تمام ادارے قانون کے پابند ہیں کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دینگے کہ وہ عوام کے جان ومال سے کھلیں انہوں نے کہا کہ چیزیں آستہ بہتری کی طرف جائیں گی انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی علمائے کرام اور اداروں سے ملکر معاملات کا کوئی دیرپاحل نکالناہوگا تاکہ عوام میں جاری تشویش کا خاتمہ اور اداروں پران کا اعتماد بحال ہو انہوں نے کہاکہ قانون کا احترام کرکے ہم اگے بڑھ سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم اور ہیلتھ کے افسران پر زور دیا کہ وہ دیہی علاقوں میں تعلیمی اداروں اور ہیلتھ کے مراکز کو مذید فعال بنانے کے لیے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ بند اسکولوں کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے کنٹریکٹ بیس پر ٹیچربھرتی کریں گے تاکہ تعلیمی صورت حال بہتر بنایا جاسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے