وس کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزیر دفاع جنرل سرگئی شوئے گو نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ماریوپول کی تازہ صورتحال کے بارے میں رپورٹ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ روس کی مسلح افواج نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے نرل شوئے گو نے کہا ہے کہ یوکرین کے 15 سو کے قریب فوجیوں نے گرفتاری پیش کر دی ہے تاہم ماریوپول کی آزوسٹال فیکٹری میں اب بھی 2 ہزار سے زائد یوکرینی جنگجو موجود ہیں۔ رپورٹ میں وزیر دفاع جنرل شوئے گو نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد شہریوں کو شہر سے نکال لیا گیا ہے۔ آزوسٹال فیکٹری کو محفوظ حالت میں محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور شہر میں حالات پُرسکون ہیں۔