منشیات فروشوں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے- شازین بگٹی

Spread the love

وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے وزارت انسداد منشیات پر تفصیلی بریفنگ لی سیکریٹری انسداد منشیات ڈاکٹر سید کلیم امام اور جوائنٹ سیکریٹری سبینو سکندر جلال نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی بریفنگ میں وزارت انسداد منشیات کے تمام افسران نے شرکت کی اس موقع پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ اے این ایف کی نفری بڑھانے کے لئے فوری سمری تیار کی جائے وزارت انسداد منشیات میں خالی آسامیاں فوری پر کی جائیں انھوں نے ملک بھر میں ریہہبلیٹیشن سینٹرز بنانے کی تجویز کا فوری جائزہ لینے کے ہدایت کی جبکہ نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کی ہدایت بھی کی

شاہ زین بگٹی نے ہدایت کی کہ گزشتہ ادوار کی تمام کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے پیش کی جائے اور منشیات فروشی اور سپلائی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے لئے قانونی لائحہ عمل مزید مستحکم کیا جائے عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضروری آلات فوری طور پر خریدنے کے کام شروع کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے