تمام ایس ایچ اوز اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں..ایس ایس پی لسبیلہ

Spread the love

اوتھل: ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے کہا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور اپنے اپنے علاقوں سے فوری جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاروائیاں کرکے انکا خاتمہ کریں کسی بھی ایس ایچ اوز کے ایریا میں اسطرح کی شکایت ملی تو اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی فرائض میں غفلت و لا پرواہی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جمعے کے روز ایس ایس پی آفس میں منعقدہ پولیس آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا مزید گہرا تنگ کیا جائے تاکہ ضلع لسبیلہ کا روایتی امن اسی طرح برقرار رہے اجلاس کے بعد ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لسبیلہ سے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کا خاتمہ میرا مشن ہے ضلع لسبیلہ ایک پرامن ضلع ہے امن میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے قبائلی عمائدین اور صحافی پولیس کے ساتھ تعاون کریں علاقے کے لوگوں کے تعاون بغیر ہم ادھورے ہیں ناقص کارکردگی دکھانے اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران و اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ نفری کی کمی کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات درپیش ہیں لیکن اسکے باوجود بھی ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ لسبیلہ کا روایتی امن اسی طرح برقرار رہے دوستین دشتی نے کہا کہ حب سٹی میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے مزید نفری دی گئی ہے جبکہ ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے مزید 10 اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ لسبیلہ سے جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ، انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا پولیس کی ذمہ داری اور ہماری اولین ترجیح ہے لیکن یہ علاقائی عوام کے تعاون سے یقینی بن سکتی ہے دیرپا امن کے لئے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے ایریا میں پولیس کا ہر ممکن ساتھ و تعاون کریں جو کہ ہر شہری کا فرض ہے جس سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکتا ہے ، حب ضلع لسبیلہ کا کثیر آبادی والا شہر ہے وہاں پر ایس ایچ اوز اور سی آئی اے اسٹاف اپنی کارکردگی اور صلاحیتوں سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے اور اشتہاری ملزمان ، منشیات فروشوں سمیت اس وقت علاقے میں متحرک سرقہ و سرقہ بلجبر کی وارداتوں کے گروہوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں ، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشاءاللہ جلد لسبیلہ سے جرائم کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائیگا ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں ، منشیات فروشی ، منشیات و غیر قانونی اسمگلنگ ، اسٹریٹ کرائم سمیت کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے لئے لسبیلہ پولیس سرزمین لسبیلہ کو استعمال کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دے گی اور ہر صورت لسبیلہ کا پر امن ماحول انشاءاللہ ہمیشہ برقرار رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے