ناجائز منافع خوری کے مرتکب دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر حب محمد احمد ظہیرکی ہدایت پر تحصیلدار حب محبوب چنال نے لیویز انچارج نائب رسالدار یارمحمد برفت سب انسپکٹر عبدالغفور رند اور حوالدار لیویز غلام حیدر لاسی ودیگر لیویز وپولیس فورس کے ہمراہ انڈسٹریل ایریا نظر چورنگی ودیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے سبزی فروٹ دودھ دہی کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور سرکاری نرخ نامہ چیک کیااس موقع پر تحصیلدار حب محبوب چنال نے سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کر نے والے دکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار کسی بھی دکاندار نے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہیں کیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔