اوتھل پولیس کی کاروائی حب سٹی پولیس کو مطلوب اہم اشتہاری ملزم گرفتار
ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اوتھل عابد علی جدون کی نگرانی میں ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے حب سٹی پولیس کو جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کے الزام میں مطلوب اشتہاری ملزم رمضان شاہین نامی شخص کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا ہے گرفتار ملزم حب سٹی پولیس کو مطلوب ہے ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران سروس سینکڑوں کی تعداد میں جعلی اسلحہ لائسنس بنائے ہیں اور ان پر جعلی لائسنس بنانے کا مقدمہ حب سٹی پولیس میں درج ہے انہوں نے کہا کہ اوتھل شہر میں پولیس کا رٹ قائم ہے جرائم و کرائم میں ملوث ملزم چاہئے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے میں ضرور آئے گا اوتھل سے جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں کا خاتمہ میرا مشن ہے