ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ہدایت اور ڈی ایس پی وندر منورشیخ کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او وندر غلام مصطفےٰ شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مین ایکوشاہراہ وندر ناکہ کھارڑی پر دوران تلاشی کاروائی کرتے ہوئے کراچی ٹیپوسلطان تھانہ کے حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ وندر پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم نجیب الدین ولد شیراز الدین سکنہ قلعہ عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی اس موقع پر ایس ایچ او وندر کا کہنا کا وندر کی عوام کے جان ومال کی حفاظت کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کا گھیرتنگ کیا ہوا ہے کسی بھی صورت میں وندر کا روایتی امن امان کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیں گی