وزیر برائے منصوبہ بندی کا گوادر یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سی پیک ملکی ترقی کا منصوبہ ہےپچھلی حکومت نے سی پیک کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہم ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ عوام پر بھی خرچ کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبے موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیںگوادر میں آپ سے 4 یا 5 سال بعد مخاطب ہونے کا موقع ملااپنے پچھلے دور میں گوادر کی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے کام کررہے تھے
ہم نے گوادر میں ہائیر ایجوکیشن کو اہمیت دیاگر تعلیم نہیں ہوگی تو ترقی کا عمل رک جائے گا کوشش ہے کہ 2 سے 3 سال میں یونیورسٹی کا کیمپس مکمل ہو جائے اس یونیورسٹی کو سینٹرآف ایکسیلینس بنائیں گے بلوچستان کے خطے کو کلیدی حیثیت حاصل ہے تعصب اور عصبیت کی سوچ کا مقابلہ علم سے کیا جا سکتا ہے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اختلاف کو تشدد سے نہیں ، مکالمے سے حل کرنے کی ضرورت ہے علم اور تحقیق اور جستجو سے دنیا میں ترقی ممکن ہے ہم نے گوادر کے شہریوں کے لئے محنت کی، کئی منصوبے شروع کئے بجلی اور پانی کے منصوبے شروع کئے ،ہمیں امید تھی دو سال میں مکمل ہوجائیں گئے،لیکن مجھے افسوس ہوا،ہمارے شروع کئے گئے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جس رفتار سے 2018 میں کام چھوڑا تھا ،گوادر میں اسی رفتار سے دوبارہ شروع کریں گے