کوئٹہ: تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیا جاتا تو ہم ضرور ان سے بات کرتے، سردار اختر مینگل

Spread the love

کوئٹہ ،تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی جام کمال کے بیان پر سربراہ بی این پی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی اسٹیڈنگ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے مرکزی قیادت کے اجلاسوں میں ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بلوچستان میں تبدیلی کے حوالے سے جام کمال سے کوئی معاہدہ نہں ہوا ن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا دکھ جتنا جام کمال کو ہے ہم جانتے ہیں ساڑھے تین سال تک بلوچستان کے ساتھ جو کھلواڑ ہواصوبے کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں سردار اختر جان مینگل کا کہناتھا جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے جب ہر طرف سے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی دی تو پھر انہیں ہم یاد آئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے