:بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر و مرکزی کونسلر کے بی مگسی نے ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی سے ملاقات

Spread the love

لسبیلہ:بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر و مرکزی کونسلر کے بی مگسی نے ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی سے ملاقات کی ملاقات میں لسبیلہ میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایس ایس پی لسبیلہ نے بہت کم عرصے میں لسبیلہ کے روایاتی امن کو بحال کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں منشیات کے خاتمہ سمیت جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کارروائیوں لسبیلہ پولیس کے ایس ایچ اوز سے ہمہ وقت رابطے میں رہ کر ایسے افراد کا گھیراؤ تنگ کرنے پر مجبور کردیا مزید کہا کہ ایس ایس پی لسبیلہ نے تمام لسبیلہ کے سرکلز کو متحد کیا اور معلومات کے تبادلے کیلئے ایک میکنزم تیار کیا جس سے مجرمان کی گرفت جلد از جلد ہوسکے گی حالیہ واقعات میں ایس ایچ او حب سٹی عطاءاللہ نمانی کی کارکردگی بھی نمایاں ہے عوامی رابطے کیلئے اوتھل سے حب کو ہفتے میں دو دن مقرر کرنا اور بااخلاق طریقے سے عوامی مسائل سننا اُن کے اعلی اخلاق کا مظہر ہے اس دوران ایس ایس پی لسبیلہ نے گفتگو میں کہا کہ میری تمام کوششیں لسبیلہ کے روایتی امن و امان کو برقرار رکھنا ہے اور حب سمیت پورے لسبیلہ سے منشیات کے خاتمے اور جرائم پیشہ افراد کو لسبیلہ سے پاک کرنے کے عزم سے آیا ہوں تمام ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت جاری کردی ہیں کہ اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنائیں اور مزید اُنہوں نے تمام پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہیں کہ حب سمیت لسبیلہ کی عوام سے اخلاقی طریقے سے پیش آئیں اور اُن کے جائز مسائل کے تدارک کیلئے ہر مکمن مدد فراہم کریں آخر میں اُنہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیس سے بھر پور تعاون کریں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے